مشرق وسطیٰ کی توانائی پیداوار کی بحالی میں 2 سال لگ سکتے ہیں : سربراہ آئی ای اے

واشنگٹن: (دنیا نیوز) سربراہ آئی ای اے نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی توانائی پیداوار کی بحالی میں 2 سال لگ سکتے ہیں۔

سربراہ آئی ای اے فاتح بیرول نے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے باعث خطے میں توانائی کی سپلائی چین اور پیداوار کے نظام کو شدید نقصان پہنچا، مختلف ممالک میں انفرا سٹرکچر کی بحالی کی رفتار مختلف ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراق جیسے ممالک میں بحالی کے عمل میں سعودی عرب کے مقابلے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں