امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ملاقات میں خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان نے مذاکرات اور سفارتکاری پر زور دیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ملاقات میں امریکی ناظم الامور نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔
.jpg)
اس سے قبل نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی سفیر جیانگ زائی دونگ سے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران جیانگ زائی دونگ نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطے کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ کوششیں خطے اور اس سے آگے پائیدار امن اور استحکام کے لیے اہم ہیں، امریکا ایران رابطوں میں پاکستانی کردار پر اظہارِ تحسین کیا۔