رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان نے ججز روسٹر جاری کر دیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) رجسٹرار سپریم کورٹ نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ہدایت پر ججز روسٹر جاری کر دیا۔
روسٹر کے مطابق 22 اور 23 اپریل کو اسلام آباد میں چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ سماعت کرے گا، جسٹس منیب اختر، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس میاں گل حسن چیمبر ورک کریں گے۔
22 اور 23 اپریل کو پشاور رجسٹری میں تین بینچز سماعت کریں گے، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل بینچ پشاور رجسٹری میں سماعت کرے گا۔
دوسرا بینچ جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس صلاح الدین اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل ہو گا، تیسرا جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل ہو گا۔
لاہور رجسٹری میں دو بینچز سماعت کریں گے، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بینچ لاہور رجسٹری میں سماعت کرے گا۔
دوسرا بینچ جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شہزاد ملک پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا۔