عراق نے پاکستانی زائرین کے لیے نئی ویزا شرائط جاری کر دیں

دمشق: (دنیا نیوز) عراق نے پاکستانی زائرین کے لیے نئی ویزا شرائط جاری کر دی ہیں۔

عراقی حکام نے زائرین اور زیارت گروپ آرگنائزرز کو عراقی ویزا قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نئی ہدایات کے مطابق فیملی ویزا پر اکیلے سفر کرنے والے افراد کو عراق میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ 50 سال سے کم عمر اکیلے مرد زائرین کے عراق میں داخلے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ویزا مسترد ہونے یا عراق میں داخلے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں ویزا فیس واپس نہیں کی جائے گی۔ اسی طرح عاشورہ اور اربعین کے لیے ایک ہی ویزا استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔

عراقی حکام کے مطابق ویزا صرف 30 دن کے لیے کارآمد ہوگا، جبکہ مقررہ مدت سے زائد قیام کی صورت میں جرمانہ، ملک بدری اور تاحیات عراق میں داخلے پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستانی زائرین کے پاسپورٹ عراق پہنچنے پر عراقی امیگریشن حکام کی تحویل میں رہیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں