نوشہرو فیروز: کنڈیارو کے نواحی گاؤں میں فائرنگ، ریٹائرڈ پولیس اہلکار جاں بحق

کنڈیارو: (دنیا نیوز) سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں واقع گاؤں لونگ اجن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ریٹائرڈ پولیس اہلکار کی شناخت دیدار سہتو کے نام سے ہوئی، پولیس نے لاش کو ضروری قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق ہلاکت چوکیدار کے ریپیٹر سے اتفاقی فائر ہونے سے ہوئی، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے، جلد مزید حقائق منظر عام پر آنے کی توقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں