پنجاب حکومت نے متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کے تقر و تبادلے کر دیئے
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وحید حسن کو اسسٹنٹ کمشنر بھلوال اور نمرہ اویس کو اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ تعینات کردیا گیا، سعدیہ ڈوگر کو اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر اور غلام مرتضیٰ کو اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور تعینات کیا گیا۔
خلیل احمد کو اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل اور اقراء مبین کو اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی تعینات کردیا گیا، اشعر جمیل کو اسسٹنٹ کمشنر گوجرنوالہ سٹی اور سدرہ ستار کو اسسٹنٹ کمشنر چونیاں تعینات کردیا گیا، ثناء شرافت کو اسسٹنٹ کمشنر پسرور اور ندا اقبال کو اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب لگا دیا گیا۔
محمد اقبال کو اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید اور تزئین ظفر کو اسسٹنٹ کمشنر کلر کہار تعینات کیا گیا، سیدہ زینب حسین کو اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اور شائستہ جبین کو اسسٹنٹ کمشنر چینوٹ تعینات کردیا گیا، شاہد اقبال کو اسسٹنٹ کمشنر ملکوال اور فہد نور کو اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال تعینات کردیا گیا۔
منتہاء اظہر کو اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں اور ذیشان شریف کو اسسٹنٹ کمشنر علی پور تعینات کردیا گیا، ارسلان سکندر کو اسسٹنٹ کمشنر چکوال اور محمد ثاقب کو اسسٹنٹ کمشنر قصور میں ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔