پی ایچ ایف کا انڈر18 کھلاڑیوں کے لیے میڈیکل سکریننگ لازمی قرار

لاہور: (ویب ڈیسک) انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے میڈیکل اسکریننگ کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

پی ایچ ایف کے مطابق انڈر18 ایشیا کپ سے قبل کھلاڑیوں کی صیح عمر کی تصدیق اور شفافیت یقینی بنائی جائے گی۔

پی ایچ ایف کے مطابق عالمی سطح پراوورایج کھلاڑیوں کی روک تھام کےسبب میڈیکل اسکریننگ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ میڈیکل سکریننگ کے ساتھ اینٹی ڈوپنگ آگاہی بھی شروع کی جائے گی اور جونیئر سمیت سینئر کھلاڑیوں کے لیے اینٹی ڈوپنگ سے آگاہی کو یقینی بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ انڈر18 ایشیا کپ کے لیے پاکستان جونیئر ٹیم کا کیمپ کراچی میں لگایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں