دریائے راوی میں مچھلیاں پکڑتے ہوئے 2 افراد ڈوب گئے
شکرگڑھ: (دنیا نیوز) کرتار پور کے قریب دریائے راوی میں 2 افراد ڈوب گئے۔
ریسکیو 1122 کے عملہ نے کارروائی کرتے ہوئے 45 سالہ شخص کی لاش نکال لی، دریا میں ڈوبنے والا 12 سالہ بچہ تاحال لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔
ڈوبنے والے دونوں افراد دریا کے کنارے مچھلیاں پکڑ رہے تھے، لاپتہ بچے کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیموں کا آپریشن بدستور جاری ہے۔