صدر آصف علی زرداری 3 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
لاہور: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری 3 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے آصف علی زرداری کا اولڈ ایئر پورٹ پر استقبال کیا، آصف علی زرداری اپنے قیام کے دوران پارٹی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے بھی جائیں گے۔