وزیراعظم شہباز شریف کا مئی میں دورہ چین کا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے مئی میں دورۂ چین کا فیصلہ کیا ہے جس سے پاک چین اعلیٰ سطح روابط میں مزید تیزی متوقع ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے دورے میں دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون پر بات چیت ہوگی، سی پیک منصوبوں پر پیش رفت ایجنڈے کا اہم حصہ ہو گا۔

شہباز شریف کی چینی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی، مشرق وسطیٰ بحران سے متعلق چینی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔

علاقائی و عالمی صورتحال پر بھی مشاورت ہوگی، امریکہ ایران معاملہ بھی َیر بحث آئے گا، دورے کے دوران سرمایہ کاری اور نئے معاہدوں پر پیش رفت کا امکان ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے دوران صنعت، زراعت، خصوصی اقتصادی زونز کے قیام میں تعاون پر بھی بات ہو گی۔

اس موقع پر دوطرفہ تجارت، سی پیک کے منصوبوں کی رفتار تیز کرنے پر بھی مشاورت ہو گی، دفتر خارجہ نے دورہ چین کے شیڈول کی تیاریاں شروع کر دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں