نیو کراچی: میاں بیوی کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار
نیو کراچی: (دنیا نیوز) بلال کالونی میں ہونے والے میاں بیوی کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق خاتون ہما کی لاش گراؤنڈ فلور اور انور کی پہلی منزل سے ملی تھی، ملزم مقتولین کا پڑوسی ہے، جو کہ گھر میں کام کے سلسلے میں گیا تھا۔
ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ کام کے بعد اس نے مقتولین کو چائے میں نشہ آور دوا پلائی جس سے دونوں غنودگی میں چلے گے، انور کو پہلے راڈ سے مارا پھر گھر سے نکلنے لگا تو خاتون دروازے تک چھوڑنے کیلئے سیڑھی کی جانب آئی۔
ملزم نے بتایا کہ نشے کی وجہ سے خاتون سیڑھی سے گری اور ریڑھ کی ہڈیاں اور کوہلے کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں، پہلے خاتون کی لاش کو لپیٹا پھر انور کو اوپر جاکر پتھر کے وار سے ہلاک کیا۔