لاہور میں رات گئے تیز آندھی، بارش، لیسکو کے 200 فیڈر ٹرپ

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں تیز آندھی کے ساتھ بارش،گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

آندھی اور بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہوگیا، لیسکو کے 200 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، متعدد علاقوں میں بجلی بند ہوگئی، فیروز والہ اور گرد و نواح میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسے۔

وزیرآباد شہر اور گرد و نواح میں تیز آندھی اور بارش ہوئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں