آزاد کشمیر انتخابات: الیکشن کمیشن نے تبادلوں اور ترقیاتی اعلانات کا نوٹس لے لیا
مظفر آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر انتخابات سے قبل سیاسی درجہ حرارت بلند، قائد حزب اختلاف شاہ غلام قادر کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا تبادلوں اور ترقیاتی اعلانات کا نوٹس لے لیا۔
آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے حکومت سے تین روز میں جواب طلب کر لیا۔
شاہ غلام قادر نے مؤقف اختیار کیا کہ انتخابی شیڈول سے قبل تبادلے اور ترقیاتی اعلانات پری پول رگنگ کے مترادف ہیں۔
الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعظم کو فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔