حیدر آباد کنگز مین کے فاسٹ بولر محمد علی پر جرمانہ عائد

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کی ٹیم حیدر آباد کنگز مین کے فاسٹ بولر محمد علی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق محمد علی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق محمد علی کو لیول ون کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ محمد علی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف دوسرے ایلیمینیٹر میں پی ایس ایل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی تھی۔

فاسٹ بولر محمد علی 16 ویں اوور میں کھیل کی شہرت کو نقصان پہنچانے کے مرتکب قرار پائے۔ دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے سزا قبول کرلی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں