غزہ میں جنگ اور تباہی کے باوجود شادی کی منفرد تقریب

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں جنگ اور تباہی کے باوجود خوشی کا موقع، تباہ حال گلیوں اور ملبے کے ڈھیر کے درمیان شادی کی منفرد تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

دلہا اور دلہن نے پھولوں سے سجے تعمیراتی بلڈوزر کو اپنی سواری بنایا، یہ بارات تباہ شدہ عمارتوں کے درمیان سے گزری، دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

شادی کے اس منفرد انداز سے فلسطینی عوام نے پیغام دیا کہ مشکل حالات کے باوجود فلسطینی عوام کے حوصلے بلند ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس منفرد شادی کی ویڈیوز اور تصاویر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں