اسرائیل کے جنوبی لبنان پر فضائی حملے، خواتین سمیت مزید 17 افراد شہید

بیروت: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج کے جنوبی لبنان میں فضائی حملے، خواتین سمیت سترہ افراد شہید ہوگئے۔

لبنان میں 2 مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک دو ہزار 759 افراد شہید اور 8 ہزار پانچ سو بارہ زخمی ہو چکے، مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے جوابی کارروائیاں کیں، صیہونی فورسز کے اہلکاروں اور گاڑیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔

دوسری جانب اسرائیل نے اپنے دو فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں