اب تک ایران جانے والے 57 تجارتی جہازوں کو واپس بھیج چکے، سینٹ کام
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ ناکہ بندی سے اب تک ایران جانے والے 57 تجارتی جہازوں کو واپس بھیجا ہے۔
سینٹ کام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ناکہ بندی کے دوران 3 جہازوں کو غیر فعال بھی کیا گیا، ناکہ بندی برقرار رکھنے کیلئے 3 امریکی ڈیسٹرائر جہاز بحریہ عرب میں ہیں۔
— U.S. Central Command (@CENTCOM) May 8, 2026
سینٹ کام نے امریکی بحریہ کے جنگی جہاز یو ایس ایس ٹرکسن (ڈی ڈی جی 103)، یو ایس ایس رافیل پیرالٹا (ڈی ڈی جی 115) اور یو ایس ایس میسن (ڈی ڈی جی 87) کی تصاویر بھی شیئر کیں، جب وہ مشرقِ وسطیٰ میں کارروائیوں کے دوران بحیرہ عرب میں موجود تھے۔