بہاولنگر میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار ہونے میں کامیاب

بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر کے علاقہ موسیٰ والا ٹبہ کے قریب سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

سی سی ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزم 40 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، ملزم کی محمد اکرام کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔

سی سی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ زخمی ڈاکو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے فرار ہونے والے ساتھی کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں