خانپور: پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں 1 ڈاکو ہلاک، 3 فرار ہونے میں کامیاب

خانپور: (دنیا نیوز) خانپور میں تھانہ صدر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق پولیس پارٹی نے موضع جامپور روڈ پر ناکہ بندی پر مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو موقع پر مارا گیا، ہلاک ڈاکو کے قبضہ سے چھینی گئی موٹر سائیکلز اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا، ہلاک ڈاکو اور اسکے ساتھیوں نے شہری سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھینی تھی۔

پولیس ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ مارے گئے ملزم کے 3 ساتھی فرار ہوگئے جن کو پکڑنے کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، مارے گئے ڈاکو کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں