خیبر پختوںخوا میں شرپسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

پشاور:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں شرپسندوں کی فائرنگ سے ایک اور پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ متنی میں پیش آیا جہاں دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے اہلکار کی جان لے لی جس کی شناخت کانسٹیبل یاسر کے نام سے ہوئی جو حسن خیل کی حدودِ میں ڈیوٹی پر مامور تھا۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ گھات لگائے دہشتگردوں نے اہلکار کو فائرنگ کرکے شہید کردیا، واقعے کے بعد دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

دوسری جانب پولیس شہید کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دی گئی جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں