خیبرپختونخوا کابینہ کے نئے اراکین نے حلف اٹھا لیا
پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کابینہ کے نئے اراکین نے حلف اٹھا لیا۔
گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ حلف برداری تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی کابینہ کے نئے اراکین سے حلف لیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کابینہ میں توسیع کی منظوری دی تھی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ میں توسیع کے حوالے سے 18 ناموں پر مشتمل سمری تیار کی تھی، مجوزہ فہرست میں 6 صوبائی وزراء، 4 مشیر اور 8 معاونین خصوصی شامل تھے۔