سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 3000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار 892 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار 831 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔