صومالی بحری قزاقوں نے یرغمال پاکستانیوں کی ویڈیو جاری کر دی
کراچی: (دنیا نیوز) صومالی بحری قزاقوں کی جانب سے یرغمال پاکستانیوں کی ویڈیو جاری کر دی گئی۔
ویڈیو میں جہاز اونر 25 کے کریو ممبر یاسر خان کو اپیل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یاسر خان نے کہا کہ ہم 42 روز سے اغوا کاروں کی قید میں ہیں، جہاز پر کھانے اور پینے کا سامان ختم ہوگیا ہے، ٹینک کا گندا پانی پینے پر مجبور ہیں۔
مغوی یاسر خان کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں ایک وقت ابلے ہوئے چاول کھا رہے ہیں، وزیراعظم اور چیف آف آرمی سٹاف سے اپیل ہے کہ ہماری رہائی کے لیے کوشش کریں۔
یاسر خان نے کہا کہ شپنگ کمپنی والے بھی ہماری مدد نہیں کر رہے، شپنگ کمپنی کے مالکان اور عملہ ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔