سائیکلنگ کے شوقین افراد کے لیے مقابلے کا انعقاد
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں سائیکلنگ کے شوقین افراد کے لیے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
ملک بھر سے آنے والے سائیکلسٹس نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
پنجاب سٹیڈیم لاہور سے شروع ہونے والی پچاس کلومیٹر طویل ریس میں 50 سے زائد سائیکلسٹس نے حصہ لیا، ریس کا روٹ والٹن روڈ، کینال روڈ اور مال روڈ سے گزرتا ہوا لبرٹی چوک پر اختتام پذیر ہوا، مقابلے کے دوران سائیکلسٹس نے رفتار اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا۔
سخت اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد صوبہ پنجاب کے محمد شکیل نے پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل اور 30 ہزار روپے نقد انعام اپنے نام کیا، پاک آرمی کے ارسلان نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے سلور میڈل جیتا جبکہ طلحہ خان نے تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے برونز میڈل اور نقد انعام حاصل کیا۔
صدر سائیکلنگ فیڈریشں خواجہ ادریس حیدر کا کہنا تھا کہ ملک میں سائیکلنگ کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں، جلد خواتین کے لیے بھی سائیکلنگ ریس کا انعقاد کیا جائے گا، سال 2026 میں سائیکلنگ کے مزید بڑے ایونٹس بھی منعقد کیے جائیں گے۔