آزاد کشمیرمیں آزادانہ، منصفانہ الیکشن سبوتاژ کرنے کی کوشش ہو رہی: طارق فضل چودھری
اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیرپارلیمانی امورڈاکٹرطارق فضل چودھری آزادکشمیرمیں آزادانہ اورمنصفانہ انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں سیاسی رہنماؤں کےہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹرطارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ آزادکشمیراسمبلی اپنی مدت پوری کر چکی ہے،طارق فضل چودھری
اُنہوں نے کہا کہ آزادکشمیرمیں آزادانہ اورمنصفانہ انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بیشترمطالبات حکومت نےتسلیم کیے۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیرمیں بجلی3 روپے فی یونٹ دی جا رہی ہے، آٹے سمیت تمام اشیائے ضروریہ پرسبسڈی دے رہےہیں۔
ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ وزیراعظم نے کشمیرایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دی،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی تمام شقوں پرعمل کیا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نےصورتِ حال کو بگاڑنے کی کوشش کی ہے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے دوبارہ احتجاج کی کال دی۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مہاجرین کی نشستیں ختم کرنے کا مطالبہ کیا،عدالت نے بھی واضح کردیا کہ یہ آئینی نشستیں قانون سازی کے بغیرختم نہیں کی جا سکتی۔
ڈاکٹر طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی آزادکشمیرکا امن تباہ کرنا چاہتی ہے، بجلی کےمیٹرز کے لیے ای ٹینڈرنگ کا مطالبہ بھی تسلیم کیا گیا۔
اُنہوں نے کہا کہ آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا چکےہیں، محکموں کی تعداد میں کمی کا مطالبہ بھی پورا کیا گیا۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ دوٹنل بنانےکےمطالبےپربھی فزبیلٹی بنائی جا رہی ہے، میرپورایئرپورٹ کی فعالیت کے لیے اتھارٹیز کام کر رہی ہیں۔
ڈاکٹرطارق فضل چودھری نے کہا کہ آزاد کشمیرمیں شہریوں کو اُکسایا جا رہا ہے، کیا پاکستان اور آزادکشمیر کے مضبوط رشتے کو کمزور کرنے کی کوشش تونہیں کی جارہی؟
اُن کا کہنا تھا کہ کیا کشمیر کاز کو کمزور کرنے کی کوشش تو نہیں کی جا رہی؟ اس وقت پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں، کشمیر کی آزادی کےلیےآخری حد تک جائیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حالات میں آزاد کشمیرمیں احتجاج سے کس کوشش کر رہے ہیں؟ ہم نے نیک نیتی سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطالبات پرعمل کیا، تمام معاملات کا حل تشدد نہیں ہے۔
عتیق میر
دوسری جانب سردار عتیق میر کا کہنا تھا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کوہٹ دھرمی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے، حکومت پاکستان نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات مانے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی کمیٹی نے نیک نیتی کے ساتھ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کیے، کسی کو معلوم نہیں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کس بیانیے پر کام کر رہی ہے۔