قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس مختصر نوٹس پر بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس مختصر نوٹس پر بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں حکومتی اراکین کو جمعرات کی رات تک اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی جائے گی۔

قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 10 کی بجائے 12 جون کو بلانے پر مشاورت مکمل کر لی گئی، وزارت پارلیمانی امور نے 12 جون بروز جمعہ کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق بجٹ پر بحث بھی مختصر رکھی جائے گی، بجٹ منظوری کے تمام مراحل ایک ہفتے میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت محرم سے قبل بجٹ منظوری یقینی بنانا چاہتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں