کاہنہ میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار ہونے میں کامیاب

کاہنہ: (دنیا نیوز) کاہنہ کے علاقہ ہئیر میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ہئیر پولیس نے ناکہ لگایا ہوا تھا، دو افراد موٹرسائیکل سوار آئے، جن کو رکنے کا اشارہ کیا گیا جنہوں نے رکنے کے بجائے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ پولیس پارٹی نے گاڑی کی اوٹ لیکر اپنی جان بچائی، فائرنگ رکنے پر دیکھا ارسلان ولد وارث سکنہ لدھڑ اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا، زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کے فرار ہونے والے ساتھی کو پکڑنے کیلئے تلاش شروع کر دی گئی ہے جس کو جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں