مودی پر کاکروچ جنتا پارٹی کا بڑھتا ہوا خوف، عالمی میڈیا پر حقیقت کا انکشاف

نئی دہلی: (دنیا نیوز) عالمی میڈیا نے بھارتی نوجوانوں کو کیڑے مکوڑے کہنے والی مودی حکومت کا خوف بے نقاب کر دیا۔

غیر مقبول مودی حکومت نوجوانوں کی آواز کو دبانے کی کوشش میں عالمی سطح پر رسوا ہونے لگی۔

عالمی جریدہ الجزیرہ کے مطابق بھارتی حکومت نے کاکروچ جنتا پارٹی کو قومی سلامتی کا خطرہ بتا کرعالمی میڈیا کی توجہ حاصل کرلی، عالمی میڈیا بی بی سی، سی این این سمیت دیگر اداروں نے بھی مودی کی طلبہ مخالف کارروائیوں کی تصدیق کی۔

بھارتی حکومت کی کاکروچ جنتا پارٹی پر پابندی نے بین الاقوامی سطح پرمودی حکومت کی کمزوری کو اجاگر کیا، ناروے میں مودی کا صحافی کے سوال سے بھاگنا اور بھارتی سفارتخانے کی بدتمیزی نے پریس فریڈم انڈیکس میں بھارت کی بدنامی مزید بڑھا دی۔

عالمی ماہرین کے مطابق مودی حکومت بھارت کے اندرونی حالات سنبھالنے اور نوجوان نسل کی امیدیں پوری کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، عالمی سطح پر بےعزتی کے بعد نوجوان نسل کی بغاوت سے بھاگنے والے مودی کی ساری چالیں ناکام ہو چکی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں