کاہنہ میں پولیس مقابلہ، ایک اشتہاری مارا گیا، 2 فرار ہونے میں کامیاب

لاہور: (دنیا نیوز) کاہنہ کی حدود میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ایک اشتہاری مارا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ پنجو روڈ پر ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے میں شہزاد عرف شادی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی، زخمی ملزم ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا، شہزاد عرف شادی اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے بعد ملزم کے دو ساتھی فرار ہوگئے، جن کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے، ہلاک ملزم سابق ریکارڈ یافتہ اور مطلوب اشتہاری تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں