2025ء میں دھماکہ خیز ہتھیاروں سے ہونیوالی 56 فیصد اموات میں اسرائیلی فوج ملوث نکلی

نیویارک: (دنیا نیوز) دھماکہ خیز ہتھیاروں سے 2025 میں ہونے والی 56 فیصد شہری اموات میں اسرائیلی فوج ملوث نکلی۔

ایکسپلوزو ویپن مانیٹر رپورٹ کے مطابق 2025ء کے دوران دھماکہ خیز ہتھیاروں کے استعمال سے مجموعی طور پر 22,600 شہری مارے گئے، اس میں سے 56 فیصد اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں جانیں ضائع ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق انسانی امداد سے متعلق سرگرمیوں کو متاثر کرنے والے حملوں میں دھماکا خیز ہتھیاروں کے استعمال میں 2025ء کے دوران 52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ایسے تمام واقعات میں سے تقریباً 90 فیصد فلسطینی علاقوں میں پیش آئے، ادارے کی ریسرچ اور مانیٹرنگ منیجر کیتھرین ینگ نے کہا گنجان آباد علاقوں میں دھماکہ خیز ہتھیار استعمال کئے جاتے ہیں تو شہری آبادی اس کے نتائج بھگتتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تشویش ناک بات یہ ہے کہ مختلف تنازعات میں شہریوں کو پہنچنے والا یہ نقصان مسلسل اور معمول بنتا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں