قطر کا مذاکراتی وفد ایران سے واپس دوحہ پہنچ گیا
دوحہ: (دنیا نیوز) قطر کا مذاکراتی وفد ایران سے واپس دوحہ پہنچ گیا۔
برطانوی ٹی وی کے مطابق قطر کے وفد نے تہران میں متعدد رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، امریکی میڈیا کے مطابق امریکا، اسرائیل اور ایران جنگ کے بعد متحدہ عرب امارات اور ایران کے حکام کی پہلی ملاقات ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایرانی اور اماراتی حکام کی یہ ملاقات رواں ہفتے ہوئی ہے۔