عباس عراقچی کا یورپی یونین خارجہ پالیسی کی چیف سے رابطہ، امریکی حملوں پر گفتگو

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی یورپی یونین خارجہ پالیسی ک چیف کایا کالاس سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔

دوران گفتگو عباس عراقچی نے کہا کہ ایران پر امریکہ کے حالیہ حملے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، امریکی حملوں نے جنگ بندی کو بے اثر کر دیا ہے۔

کایا کالاس کا کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پر جنگ کی طرف واپسی مشرق وسطیٰ کیلئے بھاری نقصان کا باعث بنے گی، سفارتی راستہ ہی اس جنگ سے نکلنے کا بہترین راستہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں