شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین جولائی تک مؤخر کردی گئی

تہران: (دنیا نیوز) تہران کے میئر علی رضا زاکانی نے کہا ہے کہ ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید آیت اللہ خامنہ ای کی سرکاری تدفین کی تقریب جون کے آخر یا جولائی کے آغاز تک مؤخر کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کے بعد آخری رسومات محرم الحرام کے دوسرے عشرے میں ادا کیے جانے کا امکان ہے، جو 26 جون سے 5 جولائی کے درمیان بنتا ہے۔

اس سے قبل اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین محرم الحرام کے آغاز میں کی جائے گی، تاہم نئی پیش رفت کے بعد تقریب کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔

تہران انتظامیہ کی جانب سے تاحال تدفین کی حتمی تاریخ کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا، تاہم سرکاری تقریبات اور سکیورٹی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی تاریخ کا تعین کیا جا رہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں