چین کی جانب سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی مکمل حمایت کا اعلان
بیجنگ: (دنیا نیوز) چین نے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔
چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو میں ایران کے سفارتی طرز عمل کو سراہا اور کہا کہ چین معاہدے کے درست اور مکمل نفاذ اور موجودہ چیلنجز کے حل میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امید ہے توانائی اور اقتصادی شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھے گا، مذاکراتی عمل کے دوران چینی حمایت کے مشکور ہیں، معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل عمل درآمد کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے سلامتی کونسل کی جانب سے معاہدے کی حمایت پر بھی اتفاق کیا، ایرانی وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب کو معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔