ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ 2026: پاکستان کا شاندار آغاز

کوالالمپور: (دنیا نیوز) ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ 2026 میں پاکستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے ایونٹ میں اپنے پہلے ہی میچز جیت لیے۔

پہلے میچ میں ناصر اقبال اور نور زمان نے جاپان کے کھلاڑیوں کو 0-2 سے شکست دے دی، پاکستانی جوڑی نے جاپانی کھلاڑیوں کو 8-11 اور 10-11 سے ہرایا جبکہ دوسرے میچ میں محمد حمزہ خان اور محمد عاصم خان نے چائنیز تائپے کو ہرایا۔

حمزہ خان اور عاصم خان نے چائنیز تائپے کے خلاف 0-2 (5-11، 3-11) سے یکطرفہ کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ ملائیشیا میں 18 سے 21 جون تک جاری رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں