انتشاری کمیٹی کشمیرکاز کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے: امیر مقام
اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیرامورکشمیرامیرمقام نے کہا ہے کہ انتشاری کمیٹی کشمیرکازکونقصان پہنچانا چاہتی ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں مسلم لیگ (ن) آزاد جموں وکشمیررہنماؤں کےہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ بیگم امتیاز نسیم کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت ہمارے لیے قابل فخرہے۔
اُنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیارکرنے والوں کا خیرمقدم کرتےہیں، امید ہےبیگم امتیازنسیم پارٹی کے منشور کے مطابق عوام کی خدمت کریں گی، ہماری جماعت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا وزیراعظم کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیرمیں ترقی کا سفرجاری رکھےگی، مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرے گی۔
امیر مقام نے کہا کہ انتشاری کمیٹی کےتمام مطالبات مان لیے گئے تھے، انتشاری کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے۔