عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

لندن :(دنیا نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) کی قیمت میں 72 سینٹ فی بیرل اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 80 ڈالر 57 سینٹ فی بیرل میں فروخت ہونے لگا۔

دوسری جانب امریکی خام تیل (ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ) کی قیمت میں 94 سینٹ فی بیرل اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 77 ڈالر 54 سینٹ فی بیرل ہو گئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات توانائی، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں، جبکہ درآمدی ایندھن پر انحصار کرنے والے ممالک کے لیے اخراجات میں اضافے کا امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں