ویانا انٹرنیشنل روئنگ مقابلے: پاکستانی ایتھلیٹس کا شاندار مظاہرہ، 7 گولڈ سمیت 12 میڈلز جیت لیے

ویانا:(دنیا نیوز) ویانا میں منعقدہ انٹرنیشنل روئنگ مقابلوں میں پاکستانی ایتھلیٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 طلائی تمغوں سمیت مجموعی طور پر 12 میڈلز اپنے نام کر لیے۔

مردوں کے ڈبلز ایونٹ میں حسنین رضا اور عبدالرحمان نے گولڈ میڈل حاصل کیا، جبکہ مینز اوپن ڈبلز میں محمد اسد اور ذیشان حسین نے طلائی تمغہ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔

اوپن مینز فور ایونٹ میں عبداللہ، ہادی، حسنین اور ایان پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

ویمنز کیٹیگری میں ردا بتول، زوحا وقاص، عائزا فہد، کاظمہ اور جویریہ نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے مختلف مقابلوں میں چار طلائی تمغے حاصل کیے۔

بین الاقوامی ایونٹ میں 12 ممالک کے 700 روئرز نے شرکت کی، جبکہ کراچی بوٹ کلب کی جانب سے 45 کھلاڑیوں نے پاکستان کی نمائندگی کی، پاکستانی ایتھلیٹس کی شاندار کامیابی کو کھیلوں کے حلقوں میں سراہا جا رہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں