ملتان سے لاہور جانے والی موسیٰ پاک ٹرین حادثے کا شکار
پتوکی:(دنیا نیوز) ریلوے اسٹیشن کے قریب موسیٰ پاک ٹرین کی دو بوگیاں اچانک ٹریک سے اتر گئیں۔
ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین ملتان سے لاہور جا رہی تھی کہ حادثہ پیش آیا،واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
سٹیشن ماسٹر کا کہنا تھا کہ ٹرین کی رفتار کم ہونے کے باعث کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔