مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ذیشان ملک سانحہ کاہنہ میں جاں بحق معصوم بچوں کے گھر پہنچ گئے
لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ان کے مشیر ذیشان ملک اعلیٰ حکام کے ہمراہ سانحہ کاہنہ میں جاں بحق معصوم بچوں کے گھر پہنچ گئے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر آہوں، سسکیوں اور سوگوار فضا میں ذیشان ملک نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی، اور مصیبت کی اس گھڑی میں اہل خانہ کو یہ کہتے ہوئے دلاسہ دیا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز سانحہ پر انتہائی رنجیدہ ہیں، متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، اور مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔