ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ: شرجیل میمن کی کام مزید تیز کرنے کی ہدایت

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرصدارت ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کام میں مزید تیزی لانے کے احکامات جاری کر دیئے، انہوں نے کہا یہ عوامی فلاح اور کراچی کیلئے انتہائی اہم منصوبہ ہے، ہر مرحلے کو مقررہ مدت کے مطابق مکمل کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطے اور باہمی تعاون کو مزید بہتر بنایا جائے، منصوبے کو اعلیٰ معیار اور مقررہ اہداف کے مطابق مکمل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں