بحری ناکہ بندی ختم ہونے کے بعد ایران 5 کروڑ بیرل خام تیل برآمد کر چکا، ٹینکرز ٹریکرز
سٹاک ہوم: (دنیا نیوز) ٹینکرز کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والے ادارے ٹینکرز ٹریکرز نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایرانی توانائی کی برآمدات پر بحری ناکہ بندی ختم کیے جانے کے بعد ایران 5 کروڑ بیرل خام تیل برآمد کر چکا ہے۔
ادارے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا جون 2026ء کے دوران ایران کی یومیہ خام تیل برآمدات اوسطاً 16 لاکھ 60 ہزار بیرل رہیں۔
بیان کے مطابق خطے کے بیشتر دیگر ممالک کی تیل برآمدات اب بھی جنگ سے پہلے کی سطح سے کم ہیں جبکہ ایران نے اپنی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی بحری ناکہ بندی 17 جون کو امریکہ اور ایران کے درمیان دستخط ہونے والی مفاہمتی یادداشت کے تحت ختم کی گئی تھی۔
اس کے بعد امریکی محکمہ خزانہ نے 60 روزہ اجازت نامہ جاری کیا، جس کے تحت ایران کو 21 اگست تک خام تیل کی پیداوار اور فروخت کی اجازت دی گئی ہے۔