آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل دوبارہ جنگ سے قبل کی سطح پر پہنچ چکی، امریکی نائب صدر

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل دوبارہ جنگ سے قبل کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔

ایک بیان میں جے ڈی وینس نے کہا کہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ آبنائے ہرمز کھلی ہے اور وہاں سے زیادہ مقدار میں تیل کی ترسیل دیکھی جا رہی ہے، بعض دنوں میں جنگ شروع ہونے سے پہلے کے مقابلے میں بھی زیادہ تیل آبنائے ہرمز سے باہر جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عمل اس بات کی علامت ہے کہ عالمی معیشت دوبارہ فعال ہو رہی ہے، اگرچہ مکمل بحالی میں وقت لگے گا، لیکن تیل کی قیمتوں میں پہلے ہی واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ لبنان اسرائیل امن معاہدے اور امریکہ ایران مفاہمتی یادداشت کو ایک ساتھ دیکھا جائے تو دونوں دستاویزات کا بنیادی نکتہ لبنان کی علاقائی سالمیت کا احترام ہے۔

امریکی نائب صدر کے مطابق خطے میں معاہدوں کے مؤثر نفاذ سے توانائی کی ترسیل اور علاقائی استحکام میں مزید بہتری کی توقع کی جا سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں