پرتگال نے کروشیا کو 1-2 شکست دے کر راؤنڈ آف 16 کیلئے کوالیفائی کر لیا
ٹورنٹو: (دنیا نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے ناک آؤٹ مرحلے میں پرتگال نے ایک انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد کروشیا کو 1-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، تاہم دوسرے ہاف کے 53ویں منٹ میں ایوان پریشیچ نے شاندار گول کرکے کروشیا کو برتری دلائی۔
اس کے بعد پرتگال نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 68ویں منٹ میں وی اے آر کے ذریعے پنالٹی ملنے پر کرسٹیانو رونالڈو نے گیند کو جال میں پہنچا کر مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔
میچ جب اضافی وقت کی جانب بڑھ رہا تھا تو 94ویں منٹ میں گونزالو راموس نے شاندار ہیڈر کے ذریعے فیصلہ کن گول داغ کر پرتگال کو 1-2 کی برتری دلائی، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
کروشیا نے واپسی کی بھرپور کوشش کی، تاہم پرتگال کے گول کیپر دیوگو کوسٹا نے کئی اہم سیوز کرکے اپنی ٹیم کی برتری محفوظ رکھی، اس کامیابی کے ساتھ پرتگال نے راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی، جہاں اس کا مقابلہ سپین سے ہوگا۔