آسٹریا کا تہران میں سفارت خانہ معمول کے مطابق فعال ہوگیا
تہران: (دنیا نیوز) آسٹریا کا تہران میں سفارت خانہ معمول کے مطابق فعال ہوگیا، قونصلر خدمات بحال کرنے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
آسٹریا کے سفارت خانے نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ یکم جولائی سے سفارت خانے کی معمول کی سرگرمیاں بحال کر دی گئی ہیں جبکہ قونصلر خدمات کی بحالی سے متعلق اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ آسٹریا کے سفارت خانے نے 2025ء میں جنہیں اس نے اس وقت ’’ناقابلِ عبور رکاوٹیں‘‘قرار دیا تھا ان کے باعث اپنی قونصلر خدمات عارضی طور پر معطل کر دی تھیں۔
سفارت خانے کی معمول کی سرگرمیوں کی بحالی کو ایران اور آسٹریا کے درمیان سفارتی روابط کی بحالی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے تاہم قونصلر خدمات کی بحالی کی حتمی تاریخ ابھی سامنے نہیں آئی۔