جنگ بندی اور امریکی دباؤ کام نہ آیا، غزہ میں اسرائیلی حملے جاری
غزہ: (دنیا نیوز) جنگ بندی اور امریکی دباؤ کے باوجود اسرائیلی فورسز کے مظلوم فلسطینیوں پر حملے جاری ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 4 فلسطینی شہید اور 15 افراد زخمی ہوگئے، اسرائیلی فوج نے خان یونس اور جنوبی غزہ کی پٹی میں گاڑیوں پر ڈرون حملے کیے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں بے گھر افراد کے خیموں پر اسرائیلی گولہ باری میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔
ہسپتال حکام کے مطابق خان یونس میں اسرائیلی بمباری میں 2 افراد شہید اور 7 زخمی ہوئے، جبکہ وسطی غزہ میں نصیرات پناہ گزین کیمپ پر ڈرون حملے میں 2 افراد شہید اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔