2027 سارک گیمز کی تیاریوں کے لئے سیکرٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت 2027 سارک گیمز کی تیاریوں سے متعلق اجلاس میں اسلام آباد میں فوری طور پر سارک گیمز سیکرٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس کی اپ گریڈیشن کا عمل تیز کرنے، مالی امور، انفراسٹرکچر اور کھیلوں کے مقامات سے متعلق ذیلی کمیٹیاں تشکیل دینے کی بھی منظوری دی گئی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت 2027 سارک گیمز کو عالمی معیار کے مطابق منعقد کرانے کے لیے پُرعزم ہے، قومی کھیلوں کی فیڈریشنز کو کھلاڑیوں کی تیاری اور تربیت کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
.jpg)
انہوں نے کہا کہ حکومت ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو وسعت دینے کے لیے بھی سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 2027 سارک گیمز پاکستان کا مثبت اور نرم تشخص دنیا کے سامنے اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
اجلاس میں رانا ثناء اللہ، طارق باجوہ، سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ، صوبائی حکام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے نمائندوں نے شرکت کی۔