راجن پور: سابق ایم پی اے سردار علی رضا خان دریشک کے خلاف مقدمہ درج

راجن پور: (دنیا نیوز) سابق ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) سردار علی رضا خان دریشک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

سابق ایم پی اے کے خلاف مقدمہ خاتون کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں مدعیہ مہرین شوکت نے دعویٰ کیا ہے کہ سردار علی رضا دریشک نے ان سے خفیہ طور پر شرعی نکاح کیا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ اب وہ شادی تسلیم کرنے سے انکار کر رہے ہیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں