ایم کیوایم کا وفاقی کابینہ کے اگلے اجلاس میں احتجاج کا فیصلہ
کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیوایم نے وفاقی کابینہ کے اگلے اجلاس میں احتجاج کا فیصلہ کر لیا۔
متحدہ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کی صدارت میں اجلاس ہوا، وفاقی حکومت کی 2 سالہ کارکردگی، حکومتی یقین دہانیوں اور وزیراعظم سے ملاقاتوں پر مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں ارکان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طے شدہ اور قابل عمل امور کو بھی نظرانداز کیا گیا۔