موجودہ صورتحال میں ملک کو سنجیدہ چیلنجز کا سامنا ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی
سرگودھا: (دنیا نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کہتے ہیں کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کو سنجیدہ نوعیت کے چیلنجز کا سامنا ہے۔
سرگودھا میں نجی ۃسپتال کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور افواج ملکر ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔
ملک احمد خان نے کہا کہ جدید طبی سہولیات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے، صحت کے شعبے کی بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ نجی شعبہ صحت کی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔